ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگا؟

ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگا؟ فائل فوٹو ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگا؟

ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا کی بحالی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وضاحت کر دی۔

نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے پوچھا گیا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد حکومت کب انٹرنیٹ سروس بحال کرے گی؟

میزبان کے سوال پر راناثنااللہ نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا فیصلہ مختلف ایجنسیوں کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر اندازہ تھا کہ ایک دو روز ایسے حالات رہیں گے جس پر انٹرنیٹ بند کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کے بعد ہی ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کی جائےگی۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store