ایگری فن ٹیک ڈیجیٹ پلس اور ایزی پیسہ کی شراکت داری، کسانوں کی مالی مواقعوں تک رسائی آسان

ایگری فن ٹیک ڈیجیٹ پلس اور ایزی پیسہ فائل فوٹو ایگری فن ٹیک ڈیجیٹ پلس اور ایزی پیسہ

پاکستان میں زراعت کے فروغ کے لئے بنائی جانے والی پاکستان کی پہلی ایگری فن ٹیک ایپDigitt+ اور ایزی پیسہ، ٹیلی نور مائیکرو فائنانس بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹ پلس والٹ ہولڈرز کو ایزی پیسہ کا ایجنٹ نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے کیش ڈپازٹ کرنے اور کیش نکالنے کے باسہولت ذرائع فراہم کئے جارہے ہیں۔

 ڈیجیٹ پلس والٹ کو ایزی پیسہ کے ساتھ منسلک کر کے کسٹمرز کو ایزی پیسہ کے سینٹر میں ہر طرح کی خدمت فراہم کی جائیں گی۔ اخترفویو ٹیکنالوجی اپنے والٹ ڈیجٹ پلس کے ذریعے ملکی زرعی شعبے میں زیادہ سے زیادہ مالی شمولیت کرانے کا عزم رکھتی ہے۔ جس کیلئے ریگولیٹری باڈی سے آپریشن کی پائلٹ منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔

پائلٹ مرحلے میں والٹ کو آبادی کے متنوع حصوں میں مارکیٹ کیا جائے گا۔ ڈیجیٹ پلس والٹ ہولڈرز کو ایک طاقتور ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ مختلف ادائیگیوں کی اجازت دے گا۔

اس شراکت داری کے بارے میں سی ای او جناب احمد علی سلیمانی نے کہا کہ اے ایف ٹی کا مقصد اپنے صارفین کوآسان ایگری فنانشل سلوشن فراہم کر نا ہے اور ایزی پیسہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کارُوح ِ رواں اور پاکستان کو کیش لیس اکنامی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے ۔لہذا، ہم دونوں اداروں کے باہمی فوائد کے لئے کی گئی اس شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہیڈ آف ایزی پیسہ، والٹ بزنس، فرحان حسن نےاس شراکت داری پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملک کے جی ڈی ڈی اور برآمدات میں سب سے بڑاحصہ دار ہے۔ اس شعبے میں کام کرنے والو ں کی تعداد ملک کی ورکنگ کلاس کا تقریبا 40 فیصد ہے۔

دیہی علاقوں میں کسانوں کو مالی مواقعوں تک آسان رسائی فراہم کرتے ہوئے ہم انہیں تیزی سے آگے بڑھنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ اس وجہ سےہم پورے پاکستان میں 170،000 رجسٹرڈ ایجنٹوں کے ساتھ ہاتھ ملانے پر فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ ہمارا عزم کسانوں کے لئے آسان اور محفوظ ادائیگی کا نظام فعال کر نا ہے۔

install suchtv android app on google app store