واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کمپنی اینڈرائیڈ بیٹا پر ایک نیا ’وائس اسٹیٹس اپ ڈیٹس‘ فیچر لانے کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت صارفین اسٹیٹس میں وائس نوٹ شیئر کرسکیں گے۔

بیٹا ٹیسٹرز اب ٹیکسٹ اسٹیٹس سیکشن میں نئے فیچر تک رسائی حاصل کرکے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر وائس نوٹ شیئر کرسکتے ہیں۔

وائس نوٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ ریکارڈنگ کا وقت 30 سیکنڈ ہے، صارفین کو اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ سننے کے لیے اپنے واٹس ایپ کے ورژن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

اسٹیٹس کے ذریعے شیئر ہونے والے وائس نوٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے اور صرف وہی لوگ سن سکتے ہیں جنہیں صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگ میں منتخب کرتے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز کی طرح اسٹیٹس کے ذریعے شیئر کیے گئے وائس نوٹ بھی 24 گھنٹے بعد غائب ہو جائیں گے۔

صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر پوسٹ کرنے کے بعد وائس نوٹ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین تک پہنچ جائے گا۔

install suchtv android app on google app store