تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر کا استعمال کب تک ممکن ہوگا؟

تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر کا استعمال کب تک ممکن ہوگا؟ فائل فوٹو تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر کا استعمال کب تک ممکن ہوگا؟

آئندہ 2 برس کے اندر ہر اسمارٹ فون کے لیے ایک ہی چارجر اور کیبل کا استعمال ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے 28 دسمبر 2024 تک تمام اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس اور دیگر ڈیوائسز میں یو ایس بی سی پورٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے اکتوبر 2022 میں ایک قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت یورپ میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا۔

اب یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ کمپنیوں کو اس تبدیلی کو اپنانے کے لیے 28 دسمبر 2024 تک مہلت دی گئی ہے۔

اس قانون کو یورپی یونین کے آفیشل جرنل میں شائع کیا گیا جس کے بعد اس کا نفاذ 20 دن میں ہوگا اور پھر یورپی ممالک کے پاس اسے ملکی سطح پر قانون بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ 24 ماہ کی مہلت ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store