ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا فائل فوٹو ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا۔

ایلون مسک نے گزشتہ روز ٹوئٹر صارفین سے پوچھا تھا کہ آیا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے یا نہیں؟ جس پر 52 فیصد سے صارفین نے اپنی رائے کا اظہار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ٹوئٹر پر واپس لانا چاہیے۔

جس کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا لوگوں نے اپنا جواب دےدیا ہے ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا جائےگا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 2021 میں اشتعال انگیز بیانات کے باعث معطل کر دیا گیا تھا اور ٹرمپ نے بھی اپنا اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد دوباہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store