انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی سروس شروع کرنے کا اعلان فائل فوٹو پاکستان میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی سروس شروع کرنے کا اعلان

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اگلے سال جولائی میں پاکستان میں فائیو جی سروع کا آغاز کیا جائے گا۔

گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب میں امین الحق نے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جامعات کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں برآمدات کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونکیشن سیکٹرز کے برامدات میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے سیکٹر کے دو سے تین فیصد کے اضافے کے مقابلے میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے برآمدات میں 47.44 فیصد کا اضافہ ہوا۔

وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ٹی انڈسٹری اور یونیورسٹیز کا آپس میں تعاون بہت ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store