پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا

پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا فائل فوٹو پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا

شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس اب نہیں بھیجے جاسکیں گے۔

پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا، یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آئوٹ کیلئے لنک موجود ہوگا۔ آپٹ آئوٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائیگا۔

صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے، ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائیگی، تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store