واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز پر کام ختم کرنے کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز پر کام ختم کرنے کا اعلان کر دیا فائل فوٹو واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز پر کام ختم کرنے کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز پر کام ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جو لوگ آئی او ایس 10 یا آئی او ایس 11 استعمال کر رہے ہیں انہیں اپنے آئی فون کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ اس سال 24 اکتوبر کے بعد بھی وہ واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں۔

آج کل یہ آپریٹنگ سسٹم آئی فون 5 اور 5 سی میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تاہم وہ صارفین جن کے پاس آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 یا آئی فون 6 ایس ہے اور وہ آئی او ایس 12 استعمال کر رہے ہیں انہیں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

واٹس ایپ ہیلپ سینٹر میں کمپنی یہ پہلے ہی بتا چکی ہے کہ آئی فون صارفین کو ایپ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو او ایس 4.1 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے ان فونز میں میسیجنگ ایپ کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ عالمی ڈیویلپرز کانفرنس کے منعقد ہونے سے دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 کی رُونمائی عالمی کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store