واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچرمتعارف کروانے کا اعلان

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

چند ماہ کے بعد مخصوص آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ میٹا کی زیرملکیت میسجنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 24 اکتوبر 2022 سے آئی او ایس 10 اور آئی او ایس 11 کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

اس سپورٹ ختم ہونے سے آئی فون 5 اور آئی فون 5 سی پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

دیگر پرانے آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں۔

آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے ایک پیغام بھیجا جائے گا جس میں لکھا ہوگا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو آئی او ایس کے نئے ورژن پر اپ ڈیٹ کرلیں۔

اس پیغام میں مزید بتایا جائے گا کہ واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ 24 اکتوبر 2022 کے بعد ختم کردی جائے گی۔

پیغام کے مطابق صارفین آئی فون سیٹنگز میں جائیں اور وہاں جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر کلک کرکے آئی او ایس کے نئے ورژن کو انسٹال کرلیں (اگر ممکن ہو تو)۔

ویسے ابھی بھی زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کافی ہے جس میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store