خبردار، آپکی ڈاؤن لوڈ کردہ ایپلی کیشنز آپکا فیس بک چڑا سکتی ہیں

 فیس بک فائل فوٹو فیس بک

اینڈرائیڈ کی دنیا میں روزانہ کی بنیادوں پر نِت نئی ایپلی کیشنز متعارف کرائی جاتی ہیں۔ جن میں سے اکثر ایپلی کیشنز اتنی دلچسپ ہوتی ہیں کہ دیکھتے دیکھتے صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

اکثر ایپلی کیشنز فعال ہونے کے لیے صارفین سے ان کے گوگل، فیس بک یا دیگر اکاؤنٹس کی معلومات طلب کرتی ہیں۔ بعض اوقات ان معلومات کا دیا جانا ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے ضروری ہوتا ہے جبکہ اکثر اوقات یہ جعلسازوں کی چال ہوتی ہے جس میں وہ صارفین کو پھنساتے ہیں۔

حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی متعدد ایپلی کیشنز ہیں جو صارفین نے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں اور وہ صارفین کا صرف نجی ڈیٹا ہی نہیں چُرا رہیں بلکہ ان کا فیس بک پاسورڈ اور کرپٹو ڈیٹا بھی حاصل کر رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store