گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کی اسٹوریج کو60 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

گوگل فائل فوٹو گوگل

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کی اسٹوریج کو زیادہ سے زیادہ 60 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ بنالیا جس کے باعث موبائل فونز کی اسپیس کا مسئلہ ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

موبائل فونز میں اسپیس کا مسئلہ دیرینہ ہے اور اسپیس کے مسئلے کو کم کرنے کےلیے ایپس کو انسٹال کرنا پڑتا ہے مگر اب گوگل نے صارفین کی سہولت کیلئے زبردست منصوبہ بنالیا ہے۔

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر بنانے کا اعلان کیا ہے جسے آرکائیونگ کا نام دیا گیا ہے جو 2022 میں بھی صارفین کو میسر آجائے گا۔

یعنی کسی ایپ کو مکمل ان انسٹال کرنے کی بجائے یہ فیچر اس کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر ریموو کردے گا اور ایک نئی قسم کے اینڈرائیڈ پیکج بن جائے گا جسے آرکائیوڈ اے پی کے کا نام دیا جائے گا۔

یہ پیکج ڈیٹا کو اس وقت تک کے لیے محفوظ کردے گا جب تک آپ ایپ کو مکمل طور پر ری اسٹور نہ کردے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صارفین کسی بھی ایپ کو اسپیس کا مسئلہ حل کرنے کےلیے ڈیلیٹ کرنے بجائے آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store