موبائل فون کا استعمال، لوگوں کی بڑی تعداد خود کو ادھورا محسوس کرنے لگی

موبائل فونز فائل فوٹو موبائل فونز

ہماری زندگی میں موبائل فون کا استعمال اس قدر سرائیت کرچکا ہے کہ اس کے بغیر لوگوں کی بڑی تعداد خود کو ادھورا محسوس کرتی ہے لیکن ایسا سب کے ساتھ نہیں60فیصد صارفین اس عادت میں مبتلا ہیں۔

حالیہ دنوں میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ10میں سے چھ افراد ایک دن سے زیادہ موبائل کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

دو ہزار اسمارٹ فون صارفین پر کیے جانے والے ایک سروے میں محققین کو معلوم ہوا کہ10 میں سے تین افراد اپنا فون لیے بغیر گھر سے نہیں نکلتے،۔

سروے کے مطابق 13 فیصد افراد اپنی ڈیوائس راستے کی تلاش کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ 16 فیصد اپنی ڈیوائسز کو آئینے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

68 فیصد افراد اپنے اسمارٹ فونز کو تصاویر کھینچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ 64 فیصد وقت دیکھنے کے لیے اور62 فیصد افراد اسمارٹ فون کا استعمال موسم کے متعلق جاننے کے لیے کرتے ہیں۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ27 فیصد افراد اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے مکمل طور پر اپنے اسمارٹ فون پر انحصار کررہے ہوتے ہیں جبکہ 35 فیصد افراد نے یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی چَھپے ہوئے نقشے کا استعمال نہیں کیا۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ12 فیصد افراد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے فون کی بیٹری جب ختم ہو رہی ہوتی ہے تو انہیں شدید فکر لاحق ہوجاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سروے میں55 فیصد سے زائد افراد کا کہنا تھا کہ بیٹری کا ختم ہونا ان کے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح ہے، غیر ، ایک شخص دن میں کم از کم دو بار فون چارج کرتا ہے تاکہ اس مسئلے کا شکار نہ ہو۔

install suchtv android app on google app store