ایپل نے فیس آئی ڈی کا نیا فیچر متعارف کروادیا

ایپل نے فیس آئی ڈی کا نیا فیچر متعارف کروادیا فائل فوٹو ایپل نے فیس آئی ڈی کا نیا فیچر متعارف کروادیا

ایپل کمپنی نے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز  کے لیے فیس ان لاک  کا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے اب صارفین ماسک  پہنے ہوئے بھی ڈیوائس کو ان لاک کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت ڈیوائس مکمل چہرے کی شناخت کے بجائے صرف آنکھوں کی شناخت سے  اسکرین کو ان لاک کرے گی۔

کمپنی  کی جانب سے فیچر ابتدائی طور پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کروایا گیا ہے۔ ابتدا میں یہ فیچر آئی او ایس  بیٹا ورژن کے لیے دستیاب ہے۔

نئے فیچر سے  وبا کے دوران ماسک  کو پہنے رکھنے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانا ممکن ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store