سائبر سیکیورٹی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی جلد متعارف کرانے کا اعلان

 آرٹیفیشل انٹیلیجنس فائل فوٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے سائبر سیکیورٹی کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پالیسی جلد متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

بلاک چین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات ڈیجیٹل پالیسی کے عین مطابق ہیں، یہ پالیسی وزارت آئی ٹی کی ڈیجیٹل پالیسی 2021 کا پہلا اہم ستون اور عالمی سائبر سیکیورٹی سے مطابقت بھی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی سائبر سیکیورٹی پالیسی کی منظوری رواں سال وفاقی کابینہ نے دی ہے، جلد ہی قومی مصنوعی ذہانت کی پالیسی متعارف کرانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

امین الحق نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو پہلے ہی ٹیبلیٹ اور اینڈرائیڈ سیل فونز پر منتقل کر کے پیپر لیس بنا دیا گیا، ہم جلدپارلیمنٹ کی کارروائی کو بھی کاغذوں کے بغیر کردیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی پاکستان کی 60 فیصد نوجوان آبادی کو تھری جی اور فور جی سروسز فراہم کرکے آئی ٹی کی مہارت سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے ، براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے 3 درجن سے زائد منصوبے شروع کئے گئے ہیں، جن کی تکمیل آئندہ برس جون تک ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store