دنیا کی دو ارب آبادی اب بھی انٹرنیٹ سے محروم ہے، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ فائل فوٹو اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں ہر تین میں سے ایک فرد کبھی بھی آن لائن نہیں ہوا۔ اس طرح کل دو ارب نوے کروڑ افراد اس سے محروم ہیں جو عالمی آبادی کا 37 فیصد ہے۔ اس کا انکشاف اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ٹیلی کمیونکیشن بیورو نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2019 کے مقابلے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا تھا اور اب مجموعی طور پر چارارب نوے کروڑ افراد آن لائن رسائی رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا وبا کے تناظر میں لوگوں نے انٹرنیٹ سے رابطہ کیا اور اپنی معلومات میں اضافہ کیا۔

اس اضافے پر اقوامِ متحدہ نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لیکن اسی وبا نے عالمی انٹرنیٹ خلیج یا ڈجیٹل ڈیوائڈ کو بھی واضح کیا ہے۔ اس سے بچے اور اساتذہ بالخصوص متاثر ہوئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ صورتحال مزید مشکل ہوگئی اور لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store