واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

 واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے نئے فیچر متعارف کروا دیا ہے جس میں صارفین ریپلائی کے بغیر میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے۔ فیس بک میسنجر کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس دینے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا جائے ہے۔

صارفین کو سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔ ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔

دو ماہ قبل واٹس ایپ نے پرائیویسی سے متعلق فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس میں صارفین کی پروفائل تصویر کی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لیے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔

اب صارفین کو سہولت بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنے کنٹیکس میں موجود صرف منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دیں گے۔

install suchtv android app on google app store