انسٹاگرام کا نیا فیچر

انسٹاگرام کا نیا فیچر فائل فوٹو انسٹاگرام کا نیا فیچر

 فیس بک ( میٹا) کی ملکیت والا فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک نئے فیچر پر کام کر رہے ہیں جو صارفین کو اسکرین ٹائم سے فوری وقفہ لینے میں مدد کرے گا۔

اس فیچر کا نام ’’ٹیک آ بریک‘‘ ہے۔ نیا فیچر خود سے فعال نہیں ہوگا بلکہ صارفین کو یہ خود طے کرنا ہوگا کہ وہ 10منٹ، 20 یا 30 منٹ بعد وقفہ لینا چاہتے ہیں اور پھر ایپ میں اسی حساب سے ریمائنڈر بھی آن کرنا ہوگا۔

صارفین طے شدہ وقت پر ریمائنڈر کی وجہ سے مسلسل انسٹاگرام استعمال کرنے سے بچ سکیں گے۔ 

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے 'Take a Break' فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد صارفین کو اس ایپ کی لت سے بچانا ہے ۔

انسٹاگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اُمید ہے کہ اسے رواں سال دسمبر میں متعارف کروادیا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store