ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی تصدیق

ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی تصدیق فائل فوٹو ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کی تصدیق

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی اپنے نئے فلیگ شپ نوٹ 11 سیریز کے نئے فونز 28 اکتوبر کو متعارف کرائے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے کمپنی نے نئے فونز کے ایک زبردست فیچر کی تصدیق کی ہے جس کے بارے میں لیکس پہلے ہی سامنے آچکی تھیں۔

چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر کمپنی نے بتایا کہ ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جارہی ہے۔

یہ پہلی بار ہے جب ریڈمی کے مڈرینج فونز میں اتنی زیادہ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جارہی ہے۔

اس سے قبل چین میں نوٹ 10 میں 67 واٹ جبکہ عالمی سطح پر 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی تھی۔

مگر اس بار قوی امکان ہے کہ چین سے باہر بھی ریڈمی نوٹ 11 سیریز میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے ریڈمی نوٹ 11 اور نوٹ 11 پرو پیش کیے جانے کا امکان ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق نوٹ 11 پرو پلس بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

ریڈمی نے فونز کی ٹیزر تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

تصویر سے عندیہ ملتا ہے کہ ریڈمی نوٹ 11 پرو میں فنگرپرنٹ اسکین سائیڈ پر ہوگا جبکہ دونوں فونز کے بیک پر 3 اور فرنٹ پر ایک کیمرا ہوگا۔

اسی طرح بہت زیادہ ایڈوانس ہیڈ فون جیک بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جس کے باعث ہیڈ فونز کو چارج کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا اور اضافی بلیوٹوتھ ہیڈ سیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ریڈمی نوٹ 11 میں 4 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔

اسی طرح نوٹ 11 پرو میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج ہوگی۔

install suchtv android app on google app store