پاکستان میں موبائل صارفین کے لیے اہم خبر، مقامی فونزکی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی

موبائل فون فائل فوٹو موبائل فون

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فونزکی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی، جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے۔


معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے اس سال پہلی بار درآمدات سے زیادہ موبائل فون تیار کیے ہیں ، جنوری تاجولائی پاکستان میں تیار موبائل فون تعداد 12.27 ملین ہوگی جبکہ اس دوران بیرون ممالک سے 8.29ملین موبائل امپورٹ کئےگئے ، پاکستان مابائل فون کی درآمد کرنے والا ساتواں بڑا ملک تھا۔

دوسری جانب مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا جنوری سے جولائی تک12.27ملین موبائل فون تیارہوئے، موبائل فونزکی تعداددرآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی، یہ بات ایک میٹنگ میں موبائل فون بنانے والے سے پتا چلی، ہماری موبائل فون مینوفیکچرنگ پالیسی ٹریک پر ہے، اب موبائل سیٹ کی برآمدت کم ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store