ٹک ٹاک کی اپنے صارفین کو ملازمت کی پیشکش

ٹک ٹاک کی اپنے  صارفین کو ملازمت کی پیشکش فوٹو فائل ٹک ٹاک کی اپنے صارفین کو ملازمت کی پیشکش

۔

ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے “ریزیومے” کے نام سے اپنے صارفین کے لیے ایک سروس شروع کر دی ہے جو ملازمت کی تلاش میں مدد فراہم کرے گی۔

فی الحال ٹک ٹاک کی یہ سروس امریکہ میں آزمائشی طور پر شروع کی جا رہی ہے۔ اس سروس کی بدولت افرادی قوت کے اداروں تک اپنا سی وی اور ملازمتی کوائف بھیجا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس سروس کا مقصد ٹک ٹاک کو عوامی مفاد کے لیے بہتر بنانا ہے اور اپنے صارفین کے لیے ملازمتوں کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک نے اپنی سروس کو کامیاب بنانے کے لیے دنیا کی بڑی کمپنیوں اور اداروں سے بھی رابطہ کیا ہے جن میں ٹارگٹ، ڈبلیو ڈبلیو ای، اے ایل او یوگا سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔
ٹک ٹاک صارفین نے اس سروس کو اچھی سہولت قرار دیا ہے۔

ٹک ٹاک نے اس حوالے سے اپنی ایک الگ ویب سائٹ بھی بنائی ہے جہاں ویڈیو سی وی اور ٹیکسٹ کوائف بھیجے جا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store