محمد حفيظ کا پی سی بی کے سينٹرل کنٹريکٹ سے انکار

پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان محمد حفيظ فئل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان محمد حفيظ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری کی پیش کش کی مگر انہوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے حفیظ کے انکار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر کر کٹر فواد عالم اور محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دی گئی ہے۔

کیٹیگری سی میں فواد عالم کے ساتھ فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری ہیں جبکہ ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹیگری میں حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

رضوان سینٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کیٹیگری میں آگئے جبکہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس سے سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری دے دی گئی۔

موجودہ سنٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری اے میں اظہرعلی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی جبکہ بی کیٹیگری میں عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

اس موقع پر وسیم خان کا کہنا تھا کہ گوادر اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان میچ کا پلان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 25 مارچ کو میچ کھیلا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ گوادر کا پروفائل بہتر بنانے کیلئے وہاں کرکٹ کو فروغ دیں گے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store