تمام پاکستانیوں کو اسلام و علیکم، ڈیرن سیمی کی پی ایس ایل 6 کے لیے دبنگ انٹری

تمام پاکستانیوں کو اسلام و علیکم، ڈیرن سیمی کی پی ایس ایل 6 کے لیے دبنگ انٹری فائل فوٹو تمام پاکستانیوں کو اسلام و علیکم، ڈیرن سیمی کی پی ایس ایل 6 کے لیے دبنگ انٹری

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 6 کے لیے کراچی پہنچ گئے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ شب کراچی پہنچنے کے بعد کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اسلام و علیکم کہا۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ تمام لوگ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر احتیاط بھی کریں۔

پی ایس ایل 6 کا حصہ بننے کے لیے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچے تھے۔

ہوٹل پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد غیر ملکی کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شروع ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔

install suchtv android app on google app store