ٹوکیو گیمز 2020: جاپان کے وزیر اعظم نے اہم بیان جاری کردیا

ٹوکیو گیمز 2020 فائل فوٹو ٹوکیو گیمز 2020

وزیر اعظم جاپان سُوگا یوشی ہیدے نے ٹوکیو گیمز دو ہزار بیس کے لئے سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوکیو گیمز کے سرکاری پینل کے اجلاس سے کیا، اجلاس میں کابینہ کے تمام وزرا نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے کے مطابق آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام اور سائبر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں ضروری ہیں۔

اس موقع پر جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاپان میں ان گیمز کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہوگا کہ نسلِ انسانی نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

اجلاس میں سُوگا یوشی ہیدے نے کہا کہ تمام وزرا کو ہدایت کرتا ہوں کہ جاپان کو سائبر دہشت گردی سے محفوظ رکھنے، سلامتی کو مضبوط بنانے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور دیگر آنے والوں کی نقل و حمل اور امیگریشن کنٹرول کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

install suchtv android app on google app store