جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی

  • اپ ڈیٹ:
پی سی بی فائل فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے لیے منصوبہ بندی کرلی، غیرملکی ٹیم ممکنہ طور پر 20 جنوری کو پاکستان آئے گی۔

 جنوبی افریقا ٹیم آئندہ سال جنوری سے فروری تک پاکستان کے دورے پر ہوگی، جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ4ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔

جنوبی افریقا ٹیم سیریز میں 2ٹیسٹ اور3ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ 15 سال بعد پاکستان میں انگلش ٹیم کی آمد کی امید روشن ہوگئی، پی سی بی سی ای او وسیم خان نے انگلینڈ کو مختصر دورے کی دعوت دی ہے، انگلش ٹیم اگلے سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

انگلش ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے جبکہ جنوری کے آخر میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔ جنوبی افریقا کا سیکیورٹی وفد یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گا۔

install suchtv android app on google app store