کیا 'حلیمہ سلطان' اور 'ارطغرل' پشاور زلمی کا حصہ بنے گے؟ جاوید آفریدی نے اشارتً بہت کچھ بتا دیا

'حلیمہ سلطان' اور 'ارطغرل' فائل فوٹو 'حلیمہ سلطان' اور 'ارطغرل'

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پسندیدہ ترین ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مداحوں سے شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکاروں کو ٹیم میں بحیثیت ایمبیسیڈر شامل کرنے کے لیے تجویز مانگ لی۔

حال ہی میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ 'اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہوں تو؟'۔


بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ 'اگر ہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں؟'۔ 

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

 

install suchtv android app on google app store