ایک اور سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا انتقال

ایک اور سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا انتقال فائل فوٹو ایک اور سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا انتقال

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر خالد وزیر 84 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ برطانوی شہر چیسٹر میں رہائش پذیر تھے۔

خالد وزیر دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں بازو کے میڈیم پیسر بولر تھے، انہوں نے دو ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

سابق کرکٹر نے دونوں ہی ٹیسٹ 1954 میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے تاریخی دورے کے دوران کھیلے۔

اس وقت عبدالحفیظ کاردار کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےتھے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان کے پیٹ میں انفیکشن تھا، انہوں نے ہفتے کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اوراسپتال میں ہی انتقال کرگئے۔ا

install suchtv android app on google app store