دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں اور دوسری جانب کھیل کا میدان سج گیا، بڑی خبر آگئی

فٹبال فائل فوٹو فٹبال

کورونا وائرس سے محفوظ ملک میں آج سے فٹبال لیگ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایک جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور عوام خوف و ہراس کا شکار ہیں تو دوسری جانب مہلک وبا سے محفوظ ملک میں کھیل کے میدان آباد ہونے جارہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکمانستان میں اتوار سے نیشنل فٹبال لیگ شروع ہورہی ہے، لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جو ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گی۔

ترکمانستان نے کورونا وائرس کے خطرات کے باعث گزشتہ ماہ شروع ہونے والی لیگ معطل کردی تھی تاہم اب تک کورونا وائس کا ایک بھی مصدقہ کیس رپورٹ نہ ہونے پر لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک کاروباری شخصیت اشیر اوسپو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں تو لیگ کیوں ملتوی کی جائیں؟ ہمیں ہجوم کا کوئی ڈر نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عالمی یوم صحت کے موقع پر ترکمانستان میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد نےبلا خوف وخطر شرکت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store