پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا

پی سی بی فائل فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پیش نظر رمضان میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند منتظمین نے ہم سے رمضان کرکٹ کے لیے این او سی کے حصول کی غرض سے وضاحت طلب کرنے کے لیے رابطہ کیا۔

پی سی بی نےفی الوقت تمام تر کرکٹ سرگرمیوں کو معطل کر رکھا ہے لہٰذا جب تک حالات معمول پر نہیں آتے پی سی بی رمضان کرکٹ کے لیے کوئی این او سی جاری نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہے جہاں دنیا بھر میں معاشی اور کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں اور اس وقت تمام تر توجہ صرف لوگوں کی صحت اور حفاظت پر مرکوز ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو کم از کم مالی سال برائے 2019-20 کے اختتام تک ان کی تنخواہیں ادا کی جائیں علاوہ ازیں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ماہوار تنخواہ میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

install suchtv android app on google app store