قومی کرکٹرز نے کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے کمر کسَ لی، منصوبے پر عملدرآمد شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹرز نے بھی کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کی تیاری کرلی، کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ تربیتی منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

پلان کی مدد سے کھلاڑی موضی مرض کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا کرسکیں گے۔

ابتدائی طور پر صوبائی اور سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں تین ہفتوں تک اس منصوبے کے تحت اپنی تربیت مکمل کریں گے، تربیتی منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو مختلف نوعیت کی تربیتی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جن پر کھلاڑیوں نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

کرکٹ بورڈ ماہرین کا ماننا ہے کہ طاقتور اور صحت مند کھلاڑی کورونا وائرس کو مات دینے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے اس لئے قومی کرکٹرز کےلئے ایک جامع منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو صحت مند اور توانا رکھا جاسکے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پہلے ہی کھیلوں کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں تھیں۔

install suchtv android app on google app store