پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا فائل فوٹو پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

معروف کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر رمیز راجہ نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز لندن میں کورونا وائرس ٹیسٹ کروا رہے ہیں، شاید ایلکس ہیلز میں کورونا وائرس کی کچھ علامات سامنے آئی ہیں۔

خلیجی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایلکس ہیلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی اور کُل 7 میچز کھیلے جب کہ وہ پاکستان سے روانہ ہونے والے 11 ابتدائی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store