آسٹریلوی فاسٹ بولرمچل اسٹارک نے بیگم کا میچ دیکھنے کیلیے ٹیم کو چھوڑ دیا

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بیگم کا میچ دیکھنے کیلیے آسٹریلوی ٹیم کو جنوبی افریقہ میں چھوڑدیا۔ 

اسٹارک ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلیے میلبورن آ رہے ہیں،وہ ہفتے کو علی الصبح جوہانسبرگ سے آسٹریلیا کیلیے اڑان بھریں گے۔

حکام نے انھیں دورہ جنوبی افریقہ سے واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

یہ مقابلہ اتوار کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

ہاد رہے کلارک کی اہلیہ کرکٹر الیسا ہیلی بھی اس میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store