پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے، پوائنٹس ٹیبل میں کس کو ہے برتری؟ جان لیں اس خبر میں

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے فائل فوٹو پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے، پوائنٹس ٹیبل کا نقشہ تبدیل ھو گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،ملتان سلطان کی فتح نے پوائنٹس ٹیبل کا نقشہ ہی بدل دیا ہے آٹھ میچز کے بعد پہلی پوزیشن ملتان سلطان کے پاس ہے۔

پی ایس ایل میں ابتک ہونے والے آٹھ مقابلوں کے بعد ملتان سلطان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے،،انکے پوائنٹس کی تعدادچار ہے۔

پوائنٹ ٹیبل پر دوسری پوزیشن اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس ہے انکے پوائنٹس کی تعداد بھی چار ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے انکے پوائنٹس کی تعداد میں چار ہے۔

دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ٹیموں میں رن ریٹ کے فرق سے رینکنگ کی تقسیم کی گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کراچی کنگز کے پاس ہے،،پانچویں نمبر پر اب پشاور زلمی کی ٹیم موجود ہے دونوں کے پوائنٹس کی تعداد دو دو ہے،،جبکہ لاہور قلندر آخری نمبر پر موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store