میچ فکسنگ اور کرپشن کے الزامات ثابت، کرکٹر پر بڑی پابندی عائد کردی گئی

میچ فکسنگ فائل فوٹو میچ فکسنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹر پر پابندی عائد کردی گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ال بالوشی یوسف محمد کے نام سے مشہور ہیں جنہوں نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

یوسف محمد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ 2019 کے کوالیفانگ راؤنڈ میں ہونے والے میچ کے دوران فکسنگ کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ یوسف 2019 میں عمان کی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے اور انہوں نے ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے میچ بھی کھیلا تھا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق 29 سالہ کرکٹر نے دیگر کرکٹرز سے رابطہ کیا اور انہیں فیچ فکسنگ کی پیش کش بھی کی۔ انہوں نے مخالف ٹیم کو آفر کی کہ اگر وہ عمان کو میچ جیتنے دیں تو اس کے عوض تمام کھلاڑیوں کو پیسہ اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل مینیجر الیکس مارشل کا کہنا تھاکہ ’یہ بہت سنجیدہ اور اہم مسئلہ تھا کیونکہ اس میں ایک کھلاڑی نہیں بلکہ پوری ٹیم کو ہی فکسنگ کی پیش کش کی گئی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ یوسف محمد پر 7 سال کی پابندی عائد کی گئی، اس دوران وہ کسی بھی قسم کا کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store