باکسنگ ایسو سی ایشن کے لیے بری خبر، باکسنگ اولمپئن انتقال کرگئے

باکسنگ اولمپئن  عثمان اللہ خان  انتقال کرگئے فائل فوٹو باکسنگ اولمپئن عثمان اللہ خان انتقال کرگئے

 پاکستان کے باکسنگ ہیرو عثمان اللہ خان  کینیڈا میں انتقال کرگئے کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

 عثمان اللہ خان نے اٹلانٹا اولمپ گیمز 1996 اور سڈنی اولمپک گیمز 2000 مین بین الاقوامی باکسنگ کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لیا اور گولڈ، سلور میڈلز جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔

سابق باکسنگ اولمپئن نے ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز، سیف گیمز سمیت بہت سے انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں بھی میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

عثمان اللہ خان واپڈا کی جانب سے کھیلتے رہے، انہوں نے یو اے ای اور کینیڈا میں باکسنگ کوچ کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

عثمان اللہ خان کو برین ٹیومر تھا جس کے سبب وہ دار فانی سے کوچ کرگئے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی عثمان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store