پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے کو ہے تیار، کرکٹرز کے علاوہ فنکاروں نے بھی کمر کسَ لی

پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے کو ہے تیار فائل فوٹو پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے کو ہے تیار

پاکستان سپر لیگ سيزن 5 کی افتتاحی تقريب میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل 5 کيلئے فنکاروں کے پينل کا اعلان کرديا گیا، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ رنگا رنگ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے۔

انتظامیہ کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی اور ابرار الحق بھی اس بار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ گلوکارہ صنم ماروی اور آئمہ بیگ بھی پرفارم کریں گی۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے آفیشل سانگ ’’تیار ہیں‘‘ پر عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون رشيد فن کا مظاہرہ کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20 فروری کو ہونیوالی تقريب ميں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا بھی لگے گا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرے سیزن کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کرایا گیا، تیسرے اور چوتھے سیزن کے کچھ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے گئے، یہ پہلی بار ہے کہ پورا ایونٹ پاکستان کے میدانوں پر منعقد ہورہا

install suchtv android app on google app store