کوئنٹن ڈی کک نے نیا ریکارڈ قائم کر لیا، معرکہ سر کرنے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن گئے

جنوبی افریقی بلے باز ڈی کک فائل فوٹو جنوبی افریقی بلے باز ڈی کک

 جنوبی افریقی پلیئر کوئنٹین ڈی کک نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی اسکور کرنے والے جنوبی افریقی پلیئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ڈی کک نے جنوبی افریقہ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا 17 بالز پر تیز ترین ففٹی بنا لی۔

کوئنٹین ڈی کک نے انگلینڈ کے خلاف 17 بالز پر اپنے انفرادی اسکور کو 50 تک پہنچایا، مجموعی طور پر ان کی یہ کرس گیل کے برابر چھٹی تیز ترین ٹی 20 ففٹی ہے

یاد رہے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی اسکور کرنے والوں کی فہرست میں یوراج سنگھ صرف 12 بالز پر 50 رنز بناکر ٹاپ پر موجود ہیں، آسٹریا کے مرزا احسان نے 13 گیندوں پر 2019 میں لکسمبرگ کیخلاف ففٹی بنائی، نیوزی لینڈ کے کولن منرو (14)، سعودی عرب کے فیصل خان (15) اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ (16) موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store