پی ایس ایل 5 کی تباہ کن پرفارمنس

پی ایس ایل 5 کی تباہ کن پرفارمنس فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل سیزن فائیو) کا گانا ’تیار ہیں‘ ریلیز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے،

گانے میں سرفراز احمد، حسن علی، سمیت دیگر کرکٹرز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

گانے میں گلوکار علی عظمت، عاصم اظہر، ہارون اور عارف لوہار نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

آفیشل ترانے کی ہدایت کاری ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے، تیار ہیں کی موسیقی میں تُنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ترانے کی آفیشل ویڈیو میں قومی کرکٹ کے اسٹارز بھی جلوہ گر ہیں، بابر اعظم، حسن علی، رومان رئیس، سرفراز احمد، شان مسعود اور شاہین شاہ جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کا آفیشل ترانا گلوکار و اداکار فواد خان نے گایا تھا جس کے بول تھے ’یہ کھیل دیوانوں کا‘ جسے مداحوں میں بہت پسند کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store