کھلاڑی نے آخر بات کر ہی دی

کھلاڑی نے آخر بات کر ہی دی فائل فوٹو

 قومی ٹیم کے سینیئر بلے باز محمد حفیط نے کہا ہے کہ انہوں نے پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو بتا دیں۔ پاکستان کی جیت اہم ہے حفیط یا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا انہیں خوشی ہے کہ ٹیم میں شامل ہوتے ہی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی میں کردار ادا کیا۔

باؤلنگ ٹیسٹ کی پریکٹس کررہا ہوں۔

بہت جلد باؤلنگ ٹیسٹ کلیئرکرلوں گا۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بلا وجہ ٹیم سے باہر رکھنا اچھی بات نہیں۔

وہ پی سی بی کو صاف کہہ چکے تھے کہ اگر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو بتادیں۔

سینیئر بلے باز کا کہنا تھا کہ سیریز نام کرنے پر کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ کریں گے۔

سابق کپتان نے حارث رؤف کو بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ٹیم کا مستقبل ہیں۔ 

install suchtv android app on google app store