ٹی ٹوئنٹی سیریز: میچ شروع ہوتے ہی پاکستان کو دشواریوں کا سامنا، کپتان پویلین کی جانب لوٹ گئے

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا آسان ہدف دیدیا ہے فائل فوٹو بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا آسان ہدف دیدیا ہے

بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا آسان ہدف دیدیا ہے مگر کپتان بابر اعظم بغیر کوئی اسکور کئے پویلین کی جانب لوٹ گئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تمیم اقبال اور محمد نعیم نے درست کر دکھایا اور اپنی ٹیم کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر تمیم اقبال شاداب خان کی گیند پر ڈبل لیتے ہوئے رن آﺅٹ ہو گئے، انہوں نے39 رنز کی اننگز کھیلی۔

پراعتماد آغاز کے بعد یکے بعد دیگرے بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے جس کے باعث بڑا ہدف دینے کی جانب بڑھتے قدم بھی سست پڑ گئے۔ مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 98 کے مجموعی سکور پر گری اور لٹن داس بھی 12 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بن گئے جنہوں نے اپنی ہی گیند پر تھرو کر کے انہیں رن آﺅٹ کیا۔

بنگال ٹائیگرز کی تیسری وکٹ بھی 98 کے مجموعی سکور پر گری اور محمد نعیم 43 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رﺅف نے 119 کے مجموعی سکور پر عفیف حسین کو 9 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔ بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ 128 کے مجموعی سکورپر گری اور سومیا سرکار7 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کپتان محمود اللہ نے 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد میتھون نے 5 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رﺅف نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باﺅلر محمد حسنین اور شاہین آفریدی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ عماد وسیم اور شعیب ملک بھی کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

 

install suchtv android app on google app store