ورلڈکپ پر فوکس نہیں کرناچاہتا، شعیب ملک کا بڑا بیان۔۔ ہر طرف نئی بحث کا آغاز

 شعیب ملک نے کہاہے کہ میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے فائل فوٹو شعیب ملک نے کہاہے کہ میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے

قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہاہے کہ میری سلیکشن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ہوئی ہے۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ ورلڈکپ بہت دور ہے اس پر فوکس نہیں کرناچاہتا،جوچیزمیرے پاس اس پر فوکس کرنا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنگلہ دیش کی بہترین ٹیم پاکستان آرہی ہے، کوشش ہو گی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ بابراعظم کوعالمی سطح پرپذیرائی ملتی ہے توخوشی ہوتی ہے امید ہے بابراعظم کی طرح دیگر کھلاڑی بھی پرفارمنس دکھائیں گے، تمام کھلاڑیوں کی توجہ سیریز جتوانے پر مرکوز ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹی 20سکواڈ میں کافی کھلاڑی بہت سے میچز کھیل چکے ہیں، ٹیسٹ میچزاورون ڈے میں کم لیکن ٹی 20 میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے جس تجربے سے ہم گزرے وہ نئے کھلاڑیوں کیساتھ شیئرکریں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں پھسلتا ہوں دماغ میں منفی سوچ آتی ہے غصہ آتا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ورلڈکپ میں میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، نوجوان کرکٹرز کیساتھ کام کرناچاہتا ہوں۔

آپ کی کوشش یہی ہونی چاہئے آپ کتنا اچھا ڈلیور کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی کسی لیگ میں آفر ملی میں گیا ہوں ،کوشش یہی رہتی ہے مثبت رہوں۔

ٹی 20 میں میری اچھی کارکردگی تھی ،شعیب ملک نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے مایوس ہوتا توساری کرکٹ چھوڑ دیتا زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہوا،ضروری نہیں چیزیں جیسا آپ سوچتے ہیں ویسی ہی ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store