محمد حفیظ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، کھیل کے میدان سے بڑی خبر

محمد حفیظ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا فائل فوٹو محمد حفیظ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ مثبت کھیل کھیلتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتاہوں، مجھے دوبارہ ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا ۔

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو قومی ٹیم سے اچھے انداز میں ریٹائر منٹ لینا چاہوں گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا ۔

ان کا کہناتھا کہ 17 سال سے پاکستان کیلئے بیٹسمین کے طور پر کھیلا ہوں ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہش مند ہوں ،بنگلہ دیش کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ٹی ٹوینٹی میں میرا سکور سب سے زیادہ تھا ، سلیکشن نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور کوشش ہے کہ پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کو کامیاب کرواﺅں ۔ا

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جیت کپتان کو اعتماد دیتی ہے، ہمارا کپتان بابر اعظم ہے جو کہ بہت ہی بہترین اور شاندار کھلاڑی ہے ، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت لمبی مدت تک کریں گے۔

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے ضروری پرفارمنس ہے، میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔  ہوم کراوڈ میں کھیلنا بہت بڑا اعزاز ہے اور خوشی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہوم کراﺅڈ پر پرفارم کرنے کا الگ مزا ہے ، ملک میں عالمی کرکٹ واپس لانے پر پی سی بی کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔

 

install suchtv android app on google app store