بھارتی کرکٹ بورڈ کا پچ خشک کرنے کا انوکھا طريقہ، پوری دنیا میں بھارت کا مذاق بن گیا

بھارت اور سری لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے نا ہو سکا فائل فوٹو بھارت اور سری لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے نا ہو سکا

بھارت اور سری لنکا کے میچ سے پہلے پچ سکھانے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کر لیا گیا کہ دنیا بھر میں مداح ہنسی سے پاگل ہو گئے۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان شیڈول پہلا ٹی 20 میچ تو بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ مگر پچ سکھانے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرنے پر پوری دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی ضرور ہو گئی۔

بی سی سی آئی بلاشبہ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے مگر اس کے باوجود پچ سکھانے کے بنیادی آلات سے بھی محروم ہے جسے اس وقت دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑا جب اس مقصد کیلئے ’ہیئر ڈرائیر‘ کا استعمال کیا گیا

آسام میں شیڈول بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ سے قبل بارش شروع ہو گئی اور وکٹوں کو گیلا ہونے سے بچانے کیلئے ان پر کور ڈال دئیے گئے تھے۔

بارش رکنے کے بعد جب میچ شروع کیا جانے لگا تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب پتہ چلا کہ پچ گیلی ہے اور یہ انکشاف ہوا کہ پچ پر ڈالے جانے والے کپڑے میں سوراخ کی وجہ سے پانی پچ میں چلا گیا تھا۔

میچ کیلئے پچ سکھانے کا فیصلہ کیا گیا مگر دنیا بھر میں کرکٹ مداح اس وقت حیران رہ گئے جب انتظامیہ پچ کو سکھانے کیلئے پورا ڈریسنگ ٹیبل اٹھا لائی، کسی کی ہاتھ میں ہیئر ڈرائیر تھا اور کوئی آئرن راڈ یا بلور اٹھا کے پچ کو خشک کرنے کے چکروں میں تھا مگر کوئی کوشش کامیاب نہ ہوئی اور میچ ملتوی ہوگیا۔

ادھر یہ بات قابل غور ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ سالانہ کروڑوں روپے ہر ریاست کو دیتا ہے تا کہ وہ اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنا سکیں مگر ریاست آسام کے کرکٹ بورڈ کی اس حرکت نے عالمی سطح پر بھارت کا مذاق بنوا دیا اور سوشل میڈیا مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store