بھارت کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان، دنیا کرکٹ میں ہلچل، ایسا کیا کہہ دیا

بھارت کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان فائل فوٹو بھارت کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان

بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت 2021 سے ہرسال 4 ٹیموں پر مشتمل ایک ٹیسٹ سیریز کروائے گا جس میں بھارت، اسٹریلیا، انگلینڈ اور صف اول کی ایک ٹیم شامل ہو گی۔

بھارت کا دنیا کرکٹ کو سنگین پیغام، بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت سال میں 4 ٹیموں پر مشتمل ایک ٹیسٹ سیریز کروائے گا جس میں بھارت، اسٹریلیا، انگلینڈ اور صف اول کی ٹیم شامل یو گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارت سن 2021 سے ایک ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کریگا، جس میں بھارت، انگلینڈ، اسٹریلیا اور صف اول کی ٹیم شامل ہوگی۔

گنگولی کا کہنا ہے کہ اس طرح سے اس ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہر سال ہوا کریگا جبکہ پہلی سیریز بھارت اور اسکے بعد اسٹریلیا اور پھر انگلینڈ میں کھیلی جائیگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ تینوں ممالک کرکٹ میں بگ تھری بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس سے کرکٹ کی آمدن کا بہت سارا حصہ ان تین ممالک کو مل جایا کرتا تھا۔

اب بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ بھارت ایک سیریز کا انعقاد کریگا جس میں یہی تین ممالک شامل ہونگے۔

تاہم اس کے نتیجے میں کرکٹ بوڈز کی آمدن کا بہت زیادہ حصہ ان ممالک کو مل جائیگا اور دنیا کرکٹ میں دو طرفہ کرکٹ کی آمدن بہت زیادہ کم ہو جائیگی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ممالک کو دیوارسے لگانے کا یہ منصوبہ دنیائے کرکٹ کے لیے خطرے کی نشانی ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 23 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 296 رنز سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کینگروز ٹیم کی قیادت ٹم پین کرینگے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔

install suchtv android app on google app store