صحافی کا فاسٹ باولر شاہین آفریدی پربڑا الزام عائد مگر کیوں؟ دنیائے کرکٹ سے حیران کن خبر نے شائقین کو چونکا دیا

 فاسٹ باولر شاہین آفریدی فائل فوٹو فاسٹ باولر شاہین آفریدی

صحافی کا قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی پربڑا الزام عائد، تہلکہ خیز خبر آگئی۔

صحافی نے فاسٹ باولر شاہین آفریدی پر نسل پرستی کا الزام عائد کردیا ۔راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ کے دوران شاہین آفریدی سے پریس کانفرنس میں صحافی نے اپنا تعارف کرایا اور پوچھا کہ کیا میں آپ کو نظر آرہا ہوں؟

صحافی کے اس سوال پر وہاں موجود دوسرے میڈیا نمائندے بھی ہنس پڑے ۔ اس موقع پر شاہین آفریدی نے جواب دینے سے پہلے کہا کہ آپ پر لائٹ کم آرہی ہے جس سے کانفرنس میں ایک اور قہقہہ گونجا۔ پریس کانفرنس کے بعد مذکورہ صحافی نے شاہین آفریدی پر نسلی تعصب پر مبنی جملے بازی کا الزام لگاتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

install suchtv android app on google app store