سری لنکن کرکٹرز نے ایسی چیز کی فرمائش کردی، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی

سری لنکن کرکٹرز فائل فوٹو سری لنکن کرکٹرز

سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے کی فرمائش کردی راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے ٹیسٹ میچ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کھیل نہ ہونے سے طویل انتظار کی کوفت سے گزرنے والے مہمان کھلاڑی ہوٹل میں من پسند کھانوں سے اپنی بوریت میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے اپنے ملک کی مشہور ڈش دوسا کی فرمائش کردی۔

کرکٹرز نے اپنے آفیشلز سے کہا کہ ہمیں کھانے میں دوسا دیا جائے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ان کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ڈش تیار کرائی گئی جس کا انھوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

مزید پڑھیں: دس سال بعد پاکستان کرکٹ کے میدان سے برُی خبر، کرکٹ کے شائقین پریشان

یاد رہے کہ دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خراب موسم کا شکار ہو گئی، راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل تاحال شروع نہ ہو سکا۔

 

install suchtv android app on google app store