مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اہم عہدہ مل گیا، بڑی خبر آگئی

مشتاق احمد فائل فوٹو مشتاق احمد

قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کونیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد این سی اے میں انڈر 16، انڈر 19 اور این سی اے پروگرامز کے ساتھ کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد کی تقرری نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی ہے اگر قومی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو وہ قومی ٹیم کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق مشتاق احمد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سالانہ 120 دن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مشتاق احمد قومی ٹیم کے ساتھ اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ مشتاق احمد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ بھی اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یاسرشاہ کو ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم سے ریلیز کردیا ہے وہ مشتاق احمد کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کریں گے۔ یاسر شاہ کو حالیہ عرصے دوران اپنی بولنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ دورہ آسٹریلیا میں ناکام رہے تھے اور 402 رنز کے عوض صرف 4 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔

یاسر شاہ سری لنکا کے خلاف کراچی میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل 16 دسمبر کو دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کریں گے

install suchtv android app on google app store