پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے بازشرجیل خان کی قوم سے معافی، حیران کن اعلان کر دیا

شرجیل خان فائل فوٹو شرجیل خان

دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا، شرجیل خان نے قوم سے معافی مانگ لی، حیران کن اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران سرجھکا کر فکسنگ سے دور رہنے کی تلقین کی اور اپنی وجہ سے ٹیم اورسبز وردی کی بدنامی ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان پر 2017ءمیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 5 سالہ پابندی عائد کر دی تھی جس میں سے آدھی سزا معطل کر دی گئی جبکہ ری ہیب پروگرام میں شرکت سے یہ پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔ شرجیل خان کو پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کرنے سے واضح ہو گیا کہ پی سی بی ان کی باقی سزا معاف کرنے کو تیار ہے جبکہ انہیں کراچی کنگز نے خرید بھی لیا ہے اور گزشتہ روز شرجیل خان کی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھرائی ہوئی آواز میں سر جھکائے شرجیل خان نے ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر کھلاڑیوں سے معافی مانگی اور کہا ”میں شرجیل خان ہوں، میں اپنی غلطی کے سبب سبز وردی کی بدنامی کا باعث بنا،اسی لئے ڈھائی سال کرکٹ سے دوری کے ساتھ مجھے اور گھروالوں کو شدید شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا، میں آپ سب سے معافی کا طلبگار ہوں،مجھ سے سبق سیکھیں اور فکسنگ وغیرہ سے دور رہیں۔“ شرجیل خان اس موقع پر تقریباً رونے ہی والے تھے اور مختصر خطاب ختم کر کے جب وہ باہر گئے تو کھلاڑیوں نے ان سے ملاقات کی اور حوصلہ بڑھایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شرجیل خان نے انڈر 19 کرکٹرز کو تین مختلف شہروں میں لیکچرز دئیے اوروہ سوشل ورک کیلئے یتیم خانے و دیگرمقامات کا دورہ بھی کر چکے، انہیں جلد ڈومیسٹک کرکٹ میں دوبارہ شرکت کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی 26 جنوری 2017ءکو آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کی تھی۔

install suchtv android app on google app store