مشہور پاکستانی باکسر عثمان وزیر فلپائین میں مینی پاکیو پروموشن کے زیراہتمام  فائیٹ کے لئے تیار

  • اپ ڈیٹ:
مشہور پاکستانی باکسر عثمان وزیر فلپائین میں مینی پاکیو پروموشن کے زیراہتمام  فائیٹ کے لئے تیار فائل فوٹو مشہور پاکستانی باکسر عثمان وزیر فلپائین میں مینی پاکیو پروموشن کے زیراہتمام  فائیٹ کے لئے تیار

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی جانب سے عثمان وزیر کی فائیٹ دبئی میں فکس کی گئی تاہم یہ فائیٹ حریف کے چناو کے تنازعہ کا شکار ہوگئی اور عثمان وزیر فائیٹ کئے بغیر ہی پاکستان واپس لوٹ آئے۔

وزیر کے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایشئین بوائے عثمان وزیر اب ایک مزید بڑا چیلنج قبول کر چکے ہیں جو کہ ثابت کردے گا کہ ایشئین بوائے کسی سے کم نہیں۔

عثمان وزیرکے پروفیشنل کرئیر کی یہ تیسری انٹرنیشنل فائیٹ سپر لائیٹ کیٹگری جبکہ تریسٹھ کلو گرام کلاس میں ہوگی جس کے لئے وہ تیس نومبر کو منیلا روانہ ہوجائیں گے جہاں ان کے پریکٹس سیشن مزید دو ہفتے کے لئے جاری رہیں گے۔

عثمان وزیر کے پروفیشنل کرئیر کی یہ اہم فائیٹ چودہ دسمبر کو منعقد ہوگی جو کہ ان کے نقادوں کو جواب دینے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، جیسا کہ سابقہ فائیٹ کے انعقاد سے قبل ہی ناخوشگواری نے ایشئین بوائے کے ناقدین کو کھل کر بولنے کا موقع دیا۔

عثمان وزیر اس حوالے سے کافی پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور ان کے پریکٹس سیشن بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں تاہم دوسری جانب سے کونسا مدمقابل رنگ میں اترے گا یہ ابھی طے ہونا باقی ہے لیکن عثمان وزیر کی جیت کے حوالے سے جووان اسپورٹس پروموشنز کافی پرامید ہیں۔

دوسری جانب ورلڈ چمپئین جیرون انکاجاس نا صرف فائیٹ دیکھنے آئیں گےبلکہ عثمان وزیر کے ساتھ رنگ واک بھی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store