سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلہ پر بالآخر مصباح بول پڑے۔۔۔ ایسی حقیقت بتادی کہ شائقین کو یقین نہ آیا

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے حالیہ فارم کی بنیاد پر کیا البتہ وہ ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔

مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈز کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے میری اور وسیم خان کی بہت بات چیت ہوئی اور پھر حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کسی طرح کی کوئی صداقت نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ سرفراز احمد کی حمایت کی ہے اور اس نے پاکستان کیلئے بہت کچھ کیا ہے اور بڑی خدمات ہیں لیکن انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ صرف اور صرف موجودہ فارم کی بنیاد پر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کا راستہ بہت آسان ہے کیونکہ ابھی ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے اور اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ بھی ہو گی جس میں وہ اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں کیونکہ کسی پر بھی قومی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store