جتنی تیزی سے فخر زمان کا دماغ خراب ہوا، میں نے بہت کم کرکٹرز کو دیکھا، کس نے حیران کن بیان جاری کر دیا؟

  • اپ ڈیٹ:
 اوپننگ بلے باز فخر زمان فائل فوٹو اوپننگ بلے باز فخر زمان

پاکستان کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کیخلاف سنچری بنائی تو انہیں راتوں رات شہرت نصیب ہو گئی۔

جس کے بعد وہ تقریباً مستقل طور پر قومی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم ان کی حالیہ کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے۔

سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ فخر زمان شہرت ملنے کے بعد بدل چکے ہیں اور جس قدر تیزی سے ان کا دماغ خراب ہوا ہے آج تک کسی کرکٹر کا نہیں دیکھا۔ سپورٹس جرنلسٹ نے مزید کہا کہ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد فخر زمان کو بہت سے القابات سے نوازا گیا اور ہمارا میڈیا صرف ایک اننگز پر ہی کرکٹرز کو سروں پر بٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس سمیت بڑے بڑے کرکٹرز کو کور کیا ہے حتیٰ کہ عمران خان کو بھی کور کیا لیکن جتنی تیزی سے فخر زمان کا دماغ خراب ہوا، میں نے بہت کم کرکٹرز کو دیکھا ہے۔ پاکستانی چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد فلائٹ کے ذریعے دبئی پہنچی اور میں بھی دوسری فلائٹ سے دبئی پہنچا جہاں ائیرپورٹ پر فخر زمان سے ملاقات ہو گئی لیکن اس نے مجھے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔

یہ وہ شخص ہے جو دورہ زمبابوے سے پہلے مختلف لوگوں سے بار بار فون کروا رہا تھا اور جس دن اس نے مجھے پہچاننے سے انکار کر دیا اس دن اندازہ ہوا کہ یہ بدل گیا ہے اور بہت کم ایسے کرکٹرز دیکھے ہیں جو اتنی تیزی سے تبدیل وہ جائیں، اگر آپ سٹار ہیں تو آپ کے نخرے بھی برداشت کر لیں گے، لیکن فخر زمان کی جیسی کارکردگی ہے اگر عمران خان جیسا کپتان ہو تو یہ ڈریسنگ روم میں بھی داخل نہیں ہو سکتا۔

install suchtv android app on google app store